عالمی عدالتِ انصاف کے اسرائیل کو فوجی کارروائی سے روکنے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں، رابطہ عالم اسلامی

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں واقع رابطہ عالم اسلامی نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اسرائیل کو فوری طور پر رفح صوبے میں فوجی کارروائیوں اور دیگر حملوں کو روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکم نسل کشی کی روک تھام اور اس کی سزا کے معاہدے کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔

رابطہ کی جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں، جنرل سیکرٹری شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس فیصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو فلسطینی عوام کے انسانی حقوق اور قانون کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد، جارحیت کو روکنے، فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے اور ان کے جائز حقوق کو یقینی بنانے میں اپنی مکمل ذمہ داریاں پوری کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp