قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر و ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان بنانے کی آفر کی گئی ہے مگر انہوں نے معذرت کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شاہین شاہ آفریدی کو آفر کی کہ ہم آپ کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنانا چاہتے ہیں لیکن سابق کپتان نے آفر کو ٹھکرا دیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بننے سے انکار کردیا
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) May 25, 2024
واضح رہے کہ اس وقت بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 کے کپتان ہیں تاہم بورڈ نے ابھی تک کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا۔
آئندہ چند روز تک آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے جارہا ہے جو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے انکار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے لیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔