کراچی میں دن دہاڑے شہری کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا ہے، واقعے کی ویڈیو شول میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دن دہاڑے نامعلوم افراد نے شہری کو اس کی گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔
مزید پڑھیں
گلستان جوہر میں کنٹینٹل بیکری کے قریب ہونے والی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 3 افراد زبردستی گاڑی میں گھسے اور گاڑی بھاگا کر لے گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلستان جوہر میں کانٹینیٹل بیکری کے قریب کھڑی ہوئی ہنڈا سوک کار رجسٹریشن نمبر بی یو ایم 999 ماڈل 2021 میں شہری سوار ہوتا ہے۔
اس دوران عقب میں دوسری جانب سڑک پر سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار آکر رکتی ہے جس میں سے شلوار قمیض پہنے ہوئے 3 ملزمان اترتے ہیں، 2 ملزمان کار کا پچھلا دروازہ کھول کر اندر بیٹھ جاتے ہیں۔
کراچی اس وقت بدترین حالات سے گزر رہا ہے
اور کراچی مال غنیمت لوٹنے کا شہر بن چکا ہے جہاں غیر مقامی سندھ حکومت اور ڈکیت عوام کو سر عام لوٹ رہے ہیں ظلم کی انتہاء کردی گئی ہے شہریوں کی نقدی، موبائل، گاڑی کچھ بھی محفوظ نہیں ہے-آج صبح گلستان جوہر میں شہری کی گاڑی چھین لی گئی- pic.twitter.com/yDh5MiTYaN
— Farhan Qureshi (@Farhan_Qureshe) May 25, 2024
تیسرا ملزم ڈرائیونگ سیٹ کا دروازہ کھول کر اسلحے کے زور پر زبردستی کار میں سوار ہوتا ہے اور کار کا اسٹیئرنگ خود سنبھال کر کار سوار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیتا ہے، اس کے بعد وہ گاڑی وہاں سے بھاگا لے جاتا ہے۔
مسلح افراد نے شہری کو سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب اتارہ اور شہری کی گاڑی لے کرفرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔