ہاردک پانڈیا کی 70فیصد جائیداد نتاشا کو کیوں ملے گی؟

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 31 مئی 2020 کو شادی کی تھی اور اسی سال 30 جولائی کو اپنے بیٹے آگستیا کا دنیا میں استقبال کیا۔

ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کا خدشہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ‘ریڈ اِٹ’ پر ایک صارف نے کیا جس کی اب بھارتی میڈیا تصدیق کرتا نظر آرہا ہے۔

بھارتی میڈیا ویب سائٹس ’کرکٹ ون‘ اور ’فلمی مانترا میڈیا‘ کے مطابق ہاردک اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

اسٹار جوڑی کی طلاق سے متعلق پھیلی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا صارفین اس خبر کی صداقت کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں کیونکہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

طلاق کی غیرتصدیق شدہ خبروں کے ساتھ ساتھ اب بھارتی میڈیا میں طلاق کے سبب ہاردک پانڈیا کی زندگی میں پیش آنے والی ممکنہ مشکلات سے متعلق بھی بات کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اگر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹیکووچ کے درمیان طلاق ہوگئی تو قانونی طور پرکرکٹر کی 70 فیصد جائیداد سابقہ اہلیہ نتاشا کو منتقل کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ آئی پی ایل کے لیے ملنے والی میچ فیس کے ساتھ ساتھ وہ کئی دوسرے طریقوں سے بھی کمائی کرتے ہیں۔ ہاردک پانڈیا آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینز کا حصہ ہیں۔ انہیں ٹیم سے 15 کروڑ روپے فیس کے طور پر ملتے ہیں۔

اگرچہ دونوں کے درمیان طلاق ہوجانے کی خبر تقریباً سچ مان لی گئی ہے لیکن نتاشا اور ہاردک پانڈیا نے ابھی تک ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو نہیں کیا اور نہ ہی دونوں نے ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر ڈیلیٹ کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp