پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور پولیس نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔

اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی۔

لاہورپولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی۔

تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزم شاہ محمود قریشی کو لاہورمنتقل کرنے کی اجازت مانگی تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی رہنما کو لاہورمنتقل کرنے سے منع کردیا۔

تفتیشی ٹیم کی استدعا پرمعزز جج نے شاہ محمود قریشی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

بعد ازاں لاہورپولیس کی ٹیم نے ملزم شاہ محمود قریشی سےاڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا۔

شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کےذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہیں سائفر کیس میں سزا سنائی جاچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل