پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں پاک امریکا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسلام آباد میں امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے لیے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی، اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp