اسرائیلی قابض افواج کی بربریت اور غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کی مسلسل بربریت اور غزہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے، خاص طور پر رفح کے شمال مغرب میں واقع اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (UNRWA) کے آفس کے قریب فلسطینی مہاجرین کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے بین الاقوامی قراردادوں، قوانین اور انسانی اصولوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ فلسطینی عوام کو درپیش غیر معمولی انسانی بحران کو کم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp