چاہت فتح علی خان نے اساتذہ سے کتنے راگ سیکھے؟

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر گانوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں اور خاصے مشہور ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی اساتذہ سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور 2 راگ سیکھ کر گلوکاری شروع کردی۔

مزید پڑھیں

انہوں نے اپنی مزاحیہ گائیکی کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ بھی ہے۔ چاہت فتح علی خان کرکٹ کھیلنے لندن گئے اور پھر وہاں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور سیکیورٹی پرسن کے طور پر کام کیا۔

چاہت فتح علی نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ حال ہی میں وہ اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ کی وجہ سے میڈٰیا کی سرخیوں میں ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی گائیکی کے حوالے سے خاصی بحث و تمحیص ہو رہی ہے۔

یہ گانا بہت وائرل ہوا اور ایک ماہ میں اسے 20 ملین ویوز ملے۔ یہ گانا بھارت میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

حال ہی میں گلوکار نے پاکستان کے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا جس جس میں انہوں نے اپنی کامیابی، گلوکاری کی مہارت اور موسیقی کے میدان میں 8 سالہ جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

بہت سے اساتذہ سے موسیقی سیکھی لیکن ۔۔۔

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں نے بہت سے اساتذہ سے موسیقی سیکھی ہے لیکن صحیح طریقے سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے صرف 2 راگ سیکھنے کے بعد گانا شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ان کی گلوکاری اور سوشل میڈیا ہے۔

چاہت فتح علی نے تسلیم کیا کہ ’لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور اسی لیے میں کامیاب ہوں‘۔

اپنے بارے میں انہوں ںے بتایا کہ میں ایک خوش مزاج انسان ہوں اور میرا سب سے قریبی شخص یہ جانتا ہے۔

چاہت فتح علی کو کس بات نے   2 راتوں تک بیحد اداس رکھا؟

ایک واقعے نے چاہت فتح علی کو خاصا اداس کیا اس حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا جس نے مجھے 2 راتوں تک افسردہ رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ انٹرویو کے لیے نیوز چینلز کے پیچھے بھاگتے تھے لیکن اب چینل والے انہیں انٹرویو کے لیے بلا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 8 کی جدوجہد کے بعد انہیں یہ رتبہ ملا ہے۔

چاہت فتح علی کے انٹرویو پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ تبصرے آ رہے ہیں۔ بہت سے صارفین ان کی گائیکی کے معیار اور حالیہ گانے پر بھی ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل