ماڈل کے الزامات، مداح چاہت فتح علی کے دفاع میں سامنے آگئے

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بے سرے گانوں سے شہرت پانیوالے مبینہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے وائرل ہٹ گانے ’بدو بدی‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، اس گانے کو ایک مہینے میں 28 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا گانا ’بدو بدی‘ گانا ہندوستان اور پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک میں مقبول ہو رہا ہے، اس گانے کی حیرت انگیز کامیابی کے بعد چاہت فتح علی خان اور گانے کی ماڈل وجدان راؤ دنیا بھر میں مشہور ہو گئے ہیں۔

اپنے گانے کی کامیابی کے بعد دونوں اب مختلف فورم پر انٹرویوز دے رہے ہیں لیکن گانے میں جلوہ گر وجدان راؤ فی الحال چاہت فتح علی خان کے ساتھ بول چال بند کر چکی ہیں۔

حال ہی میں ’بدو بدی‘ کی ماڈل گرل وجدان راؤ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان کے خلاف سخت باتیں کی ہیں، وجدان راؤ نے دعویٰ کیا کہ چاہت فتح علی خان نے انہیں معقول معاوضہ نہیں دیا، گانا وائرل ہونے کے بعد انہوں نے چاہت فتح علی سے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا۔

لیکن لگتا یہ ہے کہ چاہت فتح علی خان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے کیونکہ ماڈل وجدان راؤ کی پریس کانفرنس کے بعد انہیں اپنے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

مداحوں کا موقف ہے کہ ماڈل وجدان راؤ نے وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے جس کے لیے انہیں چاہت فتح علی خان کی عزت کرنی چاہیے، جو ان کے پروپیگنڈے کے باوجود ان کے خلاف لب کشائی سے گریزاں ہیں۔

گانا ہٹ ہونے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ماڈل وجدان کو ان کے ’مطالبات‘ پر ٹرول کرتے ہوئے یہاں تک بھی لکھا کہ انہوں نے ماڈل پر توجہ نہیں دی کیونکہ وہ چاہت فتح علی خان کی ’مایہ ناز گلوکاری‘میں دلچسپی رکھتے تھے۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ ماڈل وجدان راؤ پہلے ایک ’شرمندگی سے دوچار‘ کرنیوالے گانے میں نظر آئیں اور اب اس نوعیت کی سستی شہرت کے حربے آزما رہی ہیں، مداحوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ’شہرت‘ کو ذرا تمیز سے سنبھالیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز