جوبائیڈن کی پوتی عربی نوجوان کے عشق میں مبتلا

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نٹالی بائیڈن کے عشق میں مبتلا ہونے کی خبروں نے ہر طرف زور پکڑ لیا ہے۔

جو بائیڈن کے آنجہانی بیٹے پیو کی سب سے بڑی بیٹی نٹالی بائیڈن اپنی لو لائف کے سبب شہ سرخیوں میں جگہ بنا چکی ہیں اور ان کے ساتھ ایک عربی نوجوان کا نام جوڑا جارہا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو کے اعزاز میں صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ایک سرکاری عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں نٹالی بائیڈن اور رافیل حجار نامی عرب نژاد نوجوان پہلی بار ایک ساتھ ہاتھ پکڑے شرکت کرتے نظر آئے۔

نٹالی بائیڈن اور رافیل حجار کی ہاتھ تھامے انٹری دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ اس عشائیے میں بائیڈن کے خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی جن میں ان کا بیٹا ہنٹر اور پوتیاں نعومی، فنگین اور نٹالی بھی شامل ہیں۔ نٹالی بائیڈن کے دل میں خاص مقام بنانے والے رافیل حجار سے متعلق برطانوی میڈیا میں مختلف خبریں زیرِ گردش ہیں جن میں ان کی تعلیمی قابلیت اور حالتِ زندگی کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق رافیل حجار نے برطانیہ کے ویدر بی ہائی اسکول اور ہیمرسمتھ کے لیٹا ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ رافیل حجار نے کنگز کالج لندن اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر میں ریاضی کے مختصرکورسز بھی کیے۔

رافیل حجار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شامی پرچم کی ایموجی کے بعد فرانسیسی اور برطانوی پرچم کے ایموجیز ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نٹالی بائیڈن اور رافیل حجار نے پنسلوانیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ حجار کرکٹ اور ٹینس کا شوقین ہے اور 2023-2024 سیزن کے لیے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی رگبی ٹیم میں بطور کھلاڑی رجسٹرڈ بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp