بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 28 اور 29 مئی کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 28 مئی سے یکم جون تک بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ’کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔

محکمہ موسمیات نے اس دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور، مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 28 مئی سے یکم جون کے درمیان بارشوں کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘