خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر سمیت سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
ضلع خیبر میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پشارور گریژن میں نماز جنازہ ادا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی شرکت، آئی ایس پی آر۔۔ pic.twitter.com/KXQBCyUOTM
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) May 27, 2024
بعد ازاں آرمی چیف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پشاور سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔