نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئیڈینٹٹی کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے پاکستانی شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کیے جاسکیں گے۔
طارق ملک نے بتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کے لیے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ موبائل ایپ سے متعلق ادارے کو اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔