اس وقت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کا دور جاری ہے، کئی مقامات پر درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے اور آسمان سے آگ برس رہی ہے۔ صورتحال ایسی ہے کہ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے، حالانکہ کئی لوگوں کو کام کے سلسلے میں چلچلاتی دھوپ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شدید گرمی اور تیز دھوپ بھی آنکھوں کی صحت کو خراب کر سکتی ہے۔ اس موسم میں آنکھوں سے متعلق مسائل بڑھ جاتے ہیں اور ان سے بچنے کے لیے لوگ چشمے کا استعمال کر رہے ہیں۔ کیا سن گلاسیز سے آنکھوں کی حفاظت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
ماہر امراض برائے چشم کے مطابق شدید گرمی اور تیز دھوپ میں باہر جانے سے آنکھوں کے خشک ہونے اور آنکھوں کی الرجی کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔ سورج کی الٹرا وائلیٹ شعاعیں بھی آنکھوں کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ اس موسم میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے ٹیئر ایووپریٹ ہوتے ہیں اور آنکھیں تیزی سے خشک ہوجاتی ہیں۔
جن لوگوں کو آنکھوں کے خشک ہونے کا مسئلہ ہوتا ہے انہیں گرمیوں میں سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موسم میں گردوغبار اور پسینے کی وجہ سے آنکھوں میں الرجی کا مسئلہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس وقت لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے وقت سن گلاسیز ضرور پہننا چاہیے۔ سن گلاسیز آنکھوں کو دھوپ اور UV ریج سے بچا سکتا ہے، اور چشمہ دھوپ کا اثر کم کر سکتا ہے۔ حالانکہ UV پروٹیکٹڈ سن گلاسز آنکھوں کے لیے بہترین تصور کیے جاتے ہیں۔ یہ سن گلاسیز UV شعاعوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم اگر UV پروکٹیڈ سن گلاسیز نہ ہوں تو کسی بھی قسم کے چشمے پہن سکتے ہیں۔
اس سے صرف آنکھوں کو فائدہ ہی ہوگا، اگر آپ نظر کا چشمہ لگاتے ہیں، تو فوٹو کرومک لینز لگوا سکتے ہیں۔ یہ لینز دھوپ میں جانے پر کالے ہوجاتے ہیں اور آنکھوں کو پروٹیکٹ کرتے ہیں ۔