اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرلیا

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرلیا، ہسپانوی وزیر اعظم نے کابینہ کی منظوری کے بعد فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں کوتسلیم کرنا تاریخ سازلمحہ ہے۔ کابینہ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی منظوری دی ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم کی مثال نہیں ملتی، فلسطین میں امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔ آئر لینڈ اور ناروے کی جانب سے بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp