پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شائقین کرکٹ کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے لندن میں موجود ہے، جہاں آج کارڈف میں سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم جب ایک عوامی مقام سے گزر رہے تھے تو شائقین نے ان کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔
Babar Azam was angry at fans because they were invading his privacy when he was talking to someone else, but he was humble enough to take pictures afterwards which the clown mafia won’t show. 🤡 pic.twitter.com/oIbSXb0Eiq
— Hassan Abbasian (@HassanAbbasian) May 28, 2024
بعد ازاں جب دھکم پیل ہوئی تو بابر اعظم ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دیتے ہیں کہ ’اوپر تو نہیں چڑھو، 2 منٹ دو گے کیا‘۔
Babar Azam unhappy with fans behaviour pic.twitter.com/I0ianIGUoA
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) May 28, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔