چاہت فتح علی کے ’بدو بدی‘ نے ابرارالحق کو بھی لپیٹ میں لے لیا

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ گائیکی کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے رواں ماہ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اپنا گانا ’بدو بدی‘ ریلیز کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا وائرل ہوا کہ اب ہر کوئی یہی گانا گنگناتے دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں

چاہت فتح علی خان کے ’بدو بدی‘ کا اثر ان کے مداحوں اور عام لوگوں پر ہی نہیں ہوا بلکہ اس گانے کی ’سحرانگیزی‘ نے معروف اداکاروں اور گلوکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چاہت فتح علی خان کے ’بدوبدی‘نے پہلے بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کا دل جیتا، جنہوں نے اپنی انسٹاگرام پر لگائی گئی ریل کا آغاز ’آئے ہائے اوئے ہوئے، بدو بدی‘ سے کیا اور پھر دلچسپ انداز میں اپنی ویڈیو مکمل کی۔

چاہت فتح علی خان کا ’بدو بدی‘ اس قدر مقبول ہوچکا ہے کہ معروف پاکستانی بھنگڑا اور پاپ اسٹار ابرارالحق بھی خود کو یہ گانا گنگنانے سے روک نہ پائے اور اپنی آواز میں ’اکھ لڑی بدو بدی‘  گا کر ہی چین پایا۔

حال ہی میں مشہور ٹک ٹاکر ’سڈ مسٹر ریپر‘ نے ابرارالحق سے چاہت فتح علی خان کا گانا گانے کی فرمائش کی تو انہوں نے اپنی آواز میں یہ گانا ریکارڈ کرا دیا۔ سڈ مسٹر ریپر نے ابرارالحق کا گانا جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو صارفین نے ’بدو بدی‘ کا یہ ورژن بے حد پسند کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SiD (Mr Rapper) ✪ (@sidmrrapper)

صارف فرحان نے ابرار کا ’بدو بدی‘ سن کا کہا، ’یہ بہت بہتر ہے۔‘

ہما حمید نے لکھا، ’ہم ابرار کی آواز میں پورا گانا سننا چاہتے ہیں۔‘

صارف اٹس فزو نے کہا، ’ابرار بھائی سے بولو کہ یہ گانا پورا ریکارڈ کریں۔‘

ایک اور صارف نے کہا، ’یہ بہت اچھا ہے، اوریجنل سے بھی، سچ میں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل