نیٹ فلکس نے آف لائن ونڈو صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈِس ایبل کردیا

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹ فلکس نے آف لائن مواد دیکھنے والے صارفین  کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن ڈِس ایبل کردیا ہے۔

نیٹ فلکس نے حال ہی میں  ونڈوز  کے لیے اپنی ایپلیکیشنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے، اس اپڈیٹ کے ساتھ  نیٹ فلکس کے آف لائن صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ وہ نیٹ فلکس سے مواد ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر ارتم آر نامی صارف نے نیٹ فلکس کی اپڈیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نیٹ فلکس نے اپڈیٹ کو’نیا ونڈوز ایپ ایکسپرینس‘ کے طور پر پیش کیا ہے، اس اپڈیٹ میں لائیو ایونٹس تک رسائی اور نیٹ فلکس ایڈ سپورٹ پلان  متعارف کرایا گیا ہے، جو متعارف ہونے کے بعد سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

بدقسمتی سے نیٹ فلکس نے اس اپڈیٹ کے ذریعے آف لائن صارفین کے لیے ڈاؤن لوڈ آپشن کو ڈِس ایبل کردیا ہے۔

نیٹ فلکس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صارفین اب بھی ٹی وی شوز اور فلمیں’ایک سپورٹڈ موبائل ڈیوائس‘ پر آف لائن دیکھ سکتے ہیں۔

نیٹ فلکس کی یہ اپڈیٹ جلد آرہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ونڈوز پر نیٹ فلکس کے صارفین کے پاس ابھی بھی کچھ وقت ہے، جس میں وہ آف لائن ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ  یہ تبدیلی ابھی تک ہر صارف کے لیے ظاہر نہیں ہو رہی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹ فلکس ممکنہ طور پر دوبارہ علاقائی طور پر اپڈیٹ جاری کرے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اپ ڈیٹ پاکستان میں کب پہنچے گی لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ نیٹ فلکس پر آف لائن مواد دیکھنے کے دن بہت محدود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp