نیٹ فلکس پر ناکامی یا زیادہ تنخواہیں؟ کپل شرما شو بند ہورہا ہے

جمعہ 3 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما جن کے کامیڈی شو کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد شوق سے دیکھا جاتا ہے، انہوں نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر اپنے نئے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن یہ نیا سفر جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو آئندہ 2 ماہ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔

کپل شرما شو کی مستقل مہمان ارچاہا پورن سنگھ نے ایک انسٹاگرام اسٹوری میں  کامیڈی شو دا گریٹ انڈین کپل شو کے بند ہونے کے بارے میں بتایا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ارچنا نے شو کے سیٹ پر کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سیزن لپیٹ دیا گیا‘۔

بھارتی میڈیا سے بات چیت میں بھی ارچنا نے تصدیق کی کہ ’ہم نے شو کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے اور یہ شو بند ہونے جارہا ہے‘۔ خیال رہے کہ دا گریٹ انڈین کپل شو 30 مارچ کو نیٹ فلیکس پر آن ایئر ہونا شروع ہوا تھا اور اس کی 5 اقساط آئی تھیں۔ جن میں اب تک چند بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور عامر خان بطورِ مہمان آچکے ہیں۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شو بند ہونے کی اہم وجہ اس کا معاوضہ ہے جس کی تفصیلات حال ہی میں سامنے آئی تھیں جس کے مطابق کپل شرما شو کی ایک قسط کا 5 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں۔ جبکہ ارچنا پورن سنگھ، جو عام طور پر سامعین کے درمیان بیٹھتی ہیں وہ فی قسط 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ مل رہا ہے۔

تاہم اب شو کے ایک کامیڈین کیکو شاردا نے انکشاف کیا ہے کہ یہ شو صرف عارضی طور پر ختم کیا گیا ہے۔ اب تک کامیڈی شو کی 5 اقساط نیٹ فلکس پر نشر ہو چکی ہیں اور مزید 8 اقساط تیار ہیں جو آنے والے ہفتوں میں نشرہوں گی جن میں شامل 1 قسط میں سنی دیول اور بوبی دیول شامل ہوں گے۔

کیکو شاردا کا مزید کہنا تھا کہ ان اقساط کے نشر ہو جانے کے بعد کپل شرما ایک چھوٹا سا وقفہ لیں گے جو کہ عارضی ہوگا، پھر دوسرے سیزن کے ساتھ ان کی واپسی ہو گی جس کی منصوبہ بندی ہم نے کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کامیڈین سنیل گروور نے 6 برس کے بعد دوبارہ سے کپل شرما کے کامیڈی شو میں واپسی کی تھی، سال 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز