پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش جاری

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پروویژنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موسلادھار بارش کے باعث لاہور ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

تیز ہواؤں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب مری میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود رہے گا۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی کا کہنا ہے کہ تمام ڈی سیز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ بھی شہریوں کی مدد کے لیے تیار رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سے تمام اضلاع میں بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اورپی ڈی ایم اے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے مسافر حضرات کوبارش کے دوران غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ