سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے نے انٹرپول اور امیگریشن کے تعاون سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری جیسے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے فلائٹ نمبر SV700کے ذریعے کراچی ائیرپورٹ لایا گیا۔

ملزم راؤ حبیب الرحمان پنجاب پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کے خلاف تھانہ فتح شاہ وہاڑی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق، ملزم کے خلاف سال 2014 میں مقدمہ درج ہوا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

’مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں گی‘

ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہا  اور کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور 24 گھنٹے پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لیے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں، ملزمان کی معلومات کے حوالے سے انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کیے جائیں گے۔سنگین

انہوں نے کہا کہ جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے گا اور انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم