راولپنڈی کی رفاہ یونیورسٹی میں منفرد نمائش کا انعقاد

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنے کے لیے راولپنڈی کی رفاہ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں آرٹ کی نمائش کے ساتھ اسرائیلی جارحیت پر بین الاقوامی میڈیا کے کردار کی کوریج کے حوالے سے تحقیقی مقالہ جات بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں فلسطینی سفیر کے علاوہ وائس چانسلر رفاہ یونیورسٹی سمیت پروفیسرز، طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی صحافی ھیثم ناصر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی اکثریت نے موجودہ حالات میں جانبدارانہ رویہ اپنایا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والوں کی جانب سے اٹھائی گئی آواز سے انہیں اس عمل میں دشواری کا سامنا ضرور کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp