کیا ’بے بی باجی‘ کا سیزن 2 پیش کیا جائے گا؟

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ برس اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونیوالی مشہور ٹی وی سیریل ’بے بی باجی‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اس ٹی وی سیریل کے سیزن 2 کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے اور ناظرین جلد ہی اس سیریل کے من پسند کرداروں کو ایک مرتبہ پھر ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر دیکھ سکیں گے۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی پیش کردہ ’بے بی باجی‘ کو ملنے والی پذیرائی کے پیش نظر ڈرامے کی ٹیم نے اس کے اختتام پر ہی عندیہ دیا تھا کہ شاید اس سیریل کا دوسرا ایڈیشن بھی آئے گا اور اس کی تصدیق اداکارہ جویریہ سعود نے بے بی باجی سیزن 2 کے سیٹ سے مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کردی ہے۔

ڈرامہ ’بے بی باجی‘ کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید نیازی، طوبہ انور، فضل حسین اور آئنہ آصف جیسے اداکار شامل ہیں، ڈرامہ اگست 2023 میں ختم ہوا تھا جس کی ٹیم نے سیزن 1 کے فوراً بعد ڈرامہ کے سیزن 2 کا اشارہ دیا تھا۔

اس ڈرامے کی کہانی ایک خاتون ’بے بی باجی‘ کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنی فیملی کو برقرار رکھنا چاہتی تھی، جویریہ سعود کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو سے ’بے بی باجی‘ کے مداح بہت پرجوش ہیں اور عذرا اور دیگر کرداروں کو ایک مرتبہ پھر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے ’بے بی باجی‘ کے سیزن 2 کے سیٹ سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں سعود قاسمی، جویریہ سعود، جنید نیازی، فضل حسین، سیدہ طوبیٰ اور حسن احمد کو دیکھا جا سکتا ہے، جی ہاں، اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ڈرامے کے سیزن 2 کی شوٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن