مظفرآباد: شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت دائر

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر  کے دارلحکومت مظفرآباد میں انسداد دہشت گردی کے قانون میں گرفتار کشمیری شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت جمع کروادی گئی۔

احمد فرہاد کے وکیل ذوالقرنین نقوی نے کہا ہے کہ انہوں نے ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرادی ہے اور عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے اور بحث کے لیے 31 مئی مقرر کی ہے۔

ذوالقرنین نقوی نے بتایا کہ پولیس نے پہلے ہی جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران 13 مئی کو ایک ایف آئی آر درج کی تھی جس میں وہ نامزد نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس کا تعلق  رینجرز کی گاڑیوں کو نذر آتش کیے جانے کے بارے میں ہے۔

احمد فرہاد کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل پر انسداد دہشت گردی کے قانون کی دفعہ 6 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن احمد فرہاد مظفرآباد میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایف آئی آر درج کی جاتی ہے تو اس کی کاپی متعلقہ ایس ایس پی، ڈسٹرکٹ جج اور سیشن جج کو دی جاتی ہے مگر انہیں بڑی تگ و دو کے بعد یہ ایف آئی آر فراہم کی گئی۔

واضع رہے کہ کشمیری شاعر احمد فرہاد 2 ہفتے پہلے اسلام آباد میں لاپتا ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی اہلیہ سیدہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی جبری گمشدگی کے باری میں رٹ دائر کی تھی تاہم ابھی اس معاملے پر سماعت جاری  ہی تھی کہ آزاد کشمیر  کی  پولیس نے  احمد فرہاد کی گرفتاری کا اعلان کردیا۔

ایس ایس پی باغ خرم اقبال نے کہا  ہےکہ احمد فرہاد کو بدھ کے روز اپنی شناخت نہ بتانے کے الزام میں گجر کوہالہ کے مقام پر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ وہ مقام ہے جو راولپنڈی اور آزاد کشمیر کو تقسیم کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق احمد فرہاد پر دفعہ ای پی سی 186 کے تحت دھیرکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا اور  انہیں اس تھانے کے حوالے کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر  احمد فرہاد کو مظفرآباد میں واقع تھانہ صدر کے حوالے کیا گیا۔

مظفرآباد کی ایک مقامی عدالت سی 4 روز کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد احمد فرہاد کو صدر تھانے میں منتقل کرنے کے بجائے مظفرآباد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کہوڑی تھانے میں منتقل کیا گیا جہاں بدھ کو ان کی ملاقات ان کی اہلیہ، بچوں اور بھائیوں سے کروائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟