رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز ہوتے ہی پاکستان میں مہنگائی کےوار شروع ہو جاتےہیں، اشیائے ضروریہ اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں اورسبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ عوام جو حالیہ مہنگائی سے پہلے ہی غربت کی چکی میں پِس رہے ہیں ان کی پہنچ سے یہ سب کچھ دور ہو جاتا ہے۔
رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا جو کام حکومت کو کرنا چاہیے وہ کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف یو ٹیوبر مصطفیٰ حنیف کر رہے ہیں۔ اس نوجوان نے کراچی جیل چورنگی فلائی اوور پر پھلوں کا ایک سٹال لگایا ہے جس میں 10روپے فی کلو کے حساب سے وہ پھل فروخت کر رہے ہیں ۔
مصطفیٰ حنیف کا اپنے اس اقدام کے بارے میں کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک عام آدمی پھلوں کی صرف خواہش کرسکتا ہے لیکن خرید نہیں سکتا اسی لیے ہم نے اس سلسلے کا آغاز کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس سے وہ یہ کام کر رہے ہیں، انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں اپنا حصہ بھی ڈالیں۔
اس نیک کام کی خوب پذیرائی ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔
ایک ٹوئٹرصارف نے مصطفیٰ حنیف کو اتنا بڑا اقدام کرنے پرسراہا اور کہا کہ اللہ انہیں جزائے خیردے۔
This young guy Mustufa Hanif has set up a stall at Jail Chowrangi flyover where he is selling fruits for just Rs 10/- per kg, more power to him for taking such a great initiative. 👍 May Allah reward him. 💐 #karachi #ramadan pic.twitter.com/scTw590I30
— Islamabadies (@Islamabadies) March 23, 2023
وکیل احمد خان نامی صارف نے جہاں مصطفیٰ حنیف کے اس اقدام کو سراہا وہیں انہوں نے اپیل کی کہ جن افراد کی مالی حالت مستحکم ہے ، وہ اس طرح کے اقدامات ضرور کریں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان
مصطفی حنیف کا منفرد اقدام,
مہنگائی کے اس دور میں جہاں پھلوں
کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہیں
اور جسے افورڈ کرنا عام آدمی کی پہنچ
سے دور ہوتا جارہا ہے ۰۰۰ وہیں
مصطفی حنیف نے 10 روپے کلو
کے حساب سے پھلوں کا اسٹال
لگادیا ہے جہاں رعایتی قیمت میں… pic.twitter.com/M4EayjLVJ8— WAKEEL AHMED KHAN🇵🇰🇨🇦 (@ReadinWakil) March 24, 2023
ڈاکٹر نازیہ میمن کہتی ہیں کہ اتنا بڑا اقدام شروع کرنے پراللہ انہیں مزید ہمت دے۔
This young guy Mustufa Hanif has set up a stall at Jail Chowrangi flyover where he is selling fruits for just Rs 10/- per kg, more power to him for taking such great initiative.#Karachi #Ramadan #Ramadan2023 #RamadanKareem pic.twitter.com/LXbNtY3ekr
— Dr. Nazia Memon (@NaziaMemon01) March 23, 2023
صارفین نے مصطفیٰ حنیف کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، انہیں خریدنے کی استطاعت عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں، وہاں اس نوجوان نے پھلوں کا سٹال لگایا ہے جہاں رعایتی قیمت میں پھل دستیاب ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے وال نوجوان مصطفی حنیف کا منفرد اقدام, مہنگائی کے اس دور میں جہاں پھلوں کی قیمت آسمانوں کوچھو رہی ہیں اور جسے افورڈ کرنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے وہیں مصطفی حنیف نے 10 روپے کلو کے حساب سےپھلوں کا اسٹال لگادیا ہے جہاں رعایتی قیمت میں پھل دستیاب ہیں. pic.twitter.com/zXyiQWjbab
— Karachi Walay (@kolachiwalay) March 23, 2023
رابعہ خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ اللہ باقی لوگوں کو بھی ایسا کام کرنے کی توفیق دے۔
اس نوجوان مصطفیٰ حنیف نے کراچی جیل چورنگی فلائی اوور پر ایک سٹال لگا رکھا ہے جہاں وہ صرف 10 روپے فی کلو کے حساب سے پھل فروخت کر رہا ہے، جو کہ اتنا بڑا اقدام ہے ❤️ اللّٰہ پاک باقی لوگوں کو بھی ایسی توفیق دے آمین ثم آمین pic.twitter.com/UHMXQyu3DU
— Rabia Khan (@RabiaKhanPMLN) March 23, 2023