نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت 6جون کو مقرر

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت 6جون کو ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ دن ساڑھے 11بجے سماعت کرے گا۔ لاجر بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی تھی، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگلی تاریخ کا اعلان شیڈول دیکھ کر کریں گے۔

خیال رہے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر پچھلی 2 سماعتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہورہے ہیں، گزشتہ روز عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ بھی ہوا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید تنہائی میں رہ رہا ہوں، قانونی ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، نہ لائبریری ہے اور نہ کوئی سورس ہے کہ کیس کی تیاری کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کرنل صاحب ہیں جو جیل میں ون ونڈو آپریشن چلارہے ہیں۔ مجھے اپنی قانونی ٹیم سے ملاقات کرنے دیں۔ وہ میری قانونی ٹیم سے ملاقات کرنے نہیں دیتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو تمام چیزیں مہیا کردی جائیں گی اور قانونی ٹیم سے ملاقات کا بھی آرڈر کردیتے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں