ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ افروز، شاندار روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ کے دوسرے سیزن میں مہمان اداکارہ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ شو میں ان کے شاندار روپ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہیں۔

اس میں ملالہ یوسفزئی کو ایک خوبصورت نیلا لباس زیب تن کیے، گھوڑے پر سوار کاؤ بوائے ٹوپی پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سیریز 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ بھارتی نژاد برطانوی رائٹر و سماجی رہنما میرا سیال بھی مختصر کردار میں دکھائی دی ہیں۔

اسٹوری لائن کے مطابق سیزن 2 میں ایک میوزک بینڈ کے ممبران (مسلم) کو بے دخلی کے دوران رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک حریف بینڈ کو دکھایا گیا ہے جب وہ اپنا پہلا البم ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری قسط میں بینڈ کے گلوکار کی بیٹی کو اس کے استاد پر انڈے پھینکنے پر اسکول سے معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کا پلاٹ نصاب سے غلامی کو ہٹانے کے گرد گھومتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی بھی شو میں آنے کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آخر کار اپنا چھپا ہوا ٹیلنٹ دکھا رہی ہوں۔

ویب سیریز میں نبھائے گئے کردار پر بات کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ اپنے کردار کا سن کر میں نے ندا منظور سے کہا تھا کہ میں اسکارف پہنتی ہوں اور جب بھی میں غیر روایتی لباس پہنوں تو وہ دوپٹے کے بغیر نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے سیریز میں خود کو اسکارف اور کیپ  کے ساتھ دیکھا  تو انہیں بیحد خوش ہوئی۔

انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ اس میں مسلم لڑکیوں کی حوصلہ افزا داستانوں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ جب میں سوچتی ہوں کہ غزہ میں فلسطینی کس حال میں زندگی گزاررہے ہیں تو میں ان پر ہونے والے مظالم اور درد کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس سہیل آفریدی، جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟