لاہور: 14 سالہ لڑکی کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے ملزم نے کیا ہتھکنڈے استعمال کیے؟

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زیادتی کی شکار 14 سالہ لڑکی کے والدین لاہور کے علاقے ثمن آباد کے رہائشی ہیں۔ والد محمد نذیر رکشہ ڈرئیوار ہے اور والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہے۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ غریب لوگ ہیں گھر کا خرچ پورا کرنے کے لیے دونوں میاں بیوی کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹی اسکول جاتی تھی لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے وہ پچھلے کئی ماہ سے گھر پر ہی تھی، ہم دونوں میاں بیوی صبح سویرے کام پر چلے جاتے تھے اور پیچھے ہماری بیٹی گھر پر اکیلی ہی ہوتی تھی۔

والد نے بتایا کہ کچھ دن پہلے مجھے میری بیٹی نے کہا کہ اس کی طبعیت خراب ہے تو میں اسے چیک کروانے کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے گیا، ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کروانے کو کہا اور جب اس کی رپورٹ آئی تو پتا چلا کہ میری بیٹی 5 ماہ کی حاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ بات سامنے آئی تو میں نے اپنی بیٹی سے پوچھا کہ یہ سب کیا ہے تو اس نے بتایا ملزم منیب پچھلے 5 ماہ سے زیادتی کر رہا ہے اور اس نے یہ بات کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی دی تھی جس پر میں بہت ڈر گئی تھی جس کا وہ مستقل فائدہ اٹھا رہا تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر 25 مئی 2024 کو تھانہ ملت پارک میں درج کروائی  گئی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم کو کیسے پکڑا

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم منیب اس بچی کے محلے میں رہتا ہے اور اس کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ وہ والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ جب بچی کے والد نے پولیس کو یہ سب بتایا تو پولیس نے فوری ایف آئی درج کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی اور مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کیے مگر ابتدا میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ تاہم ملزم کے موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے پکڑ لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم منیب ریمانڈ پر ان کے پاس ہے اور معاملے کی تفتیش پولیس کا جینڈر سیل  کر رہا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا