فوج اور اداروں کے خلاف منظم سازش کی جارہی ہے، ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے: عظمیٰ بخاری

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فوج اور اداروں کے خلاف منظم طریقے سے سازش کی جارہی ہے، یہ ملک کو 2 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی باتیں کررہے ہیں، ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے، کمیشن بنائیں کہ بانی پی ٹی آئی یہ سب کچھ کیوں کر رہےہیں؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انقلاب کا سادہ فارمولا ہے بانی پی ٹی آئی کو گود میں لیا جائے اور این آر او دیاجائے۔ 9 مئی بانی پی ٹی آئی کی پارٹی ہی کیوں کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے، تشدد اور انتشار ان کی شخصیت کا حصہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رؤف حسن نے کہا تھا کہ بلوچستان پہلے ہی ساتھ نہیں، اور کے پی کے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، رؤف حسن صوبوں کو ایک دوسرےکے خلاف کھڑا ہونے کی بات کررہے ہیں۔ فتنہ فساد پارٹی ملک میں مہنگائی میں کمی پر بھی واویلا مچا رہی ہے۔ والدین سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں بچوں کو انتشار کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ پاکستان کے خلاف ہر ہونیوالی سازش میں بانی پی ٹی آئی کا نام آتا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ورلڈ کپ بانی پی ٹی آئی نہیں لائے تھے، تمام کھلاڑی شامل تھے۔ مخصوص جماعت کی جانب سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جارہی ہے، تمام انقلابیوں سے کہتی ہوں ڈرامے بازی بند کر دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دن رات مہنگائی کو کم کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔ آج آٹے کا تھیلا 1600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں اڑھائی سو روپے کمی ہوئی، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں ہے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کی گئی، ڈبل روٹی کی قیمت میں بھی کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی ملک میں فتنہ پھیلا رہی ہے، ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی، یہ پارٹی ملکی اداروں پر حملہ آور ہے، کیا حمود الرحمن رپورٹ ایک ہفتے پہلے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کو گمراہ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 1965کی جنگ یاد نہیں، بانی پی ٹی آئی عوام کے ذہنوں میں زہر اگل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی ملک دشمنی کیوں کررہاہے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او دیا جائے، بانی پی ٹی آئی باربار آئی ایم ایف کو خط کیوں لکھوا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہے۔ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں مگر یہ ترقی روک رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک

پاکستان ریلوے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید، محفوظ اور مسافر دوست بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کنونشن بار قیادت کے اختلافات کا شکار ہونے کے بعد سڑک پر منعقد

گلوبلائزیشن کے دور میں تعلیمی پروگراموں کو عالمی تقاضوں کے مطابق وسعت دینا ناگزیر: وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت