’مریم نواز‘ سے منسوب زیر تعمیر اسکیم کا نام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تعمیر اسکیم کا نام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواستگزار شہری مشکور حسین کی جانب سے ایڈوکیٹ ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی  ہے، جس میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر تعمیر بلاک کا نام مریم نواز کے نام پر رکھا گیا ہے، سرکاری بلڈنگز کو فرد واحد کے نام سے منسوب کرنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار کے مطابق بیوروکریسی مریم نواز کو خوش کرنے کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کررہی ہے، سرکاری خزانے سے مریم نواز کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے۔ لہٰذا لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نام دینے سے روکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp