لاہورہائیکورٹ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزیراعظم کے احکامات نظر انداز کرنے کا اقدام چیلنج

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے۔

مقامی وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کے احکامات جاری کیے تھے تاہم وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی احکامات مسترد کرکے غیر قانونی اقدام کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp