آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے نواحی علاقے ناڑ میں لگنے والی آگ نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آزاد کشمیر میں جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی کا سلسلہ رک نہیں سکا، اس سےپہلے کوٹلی چڑہوئی اور سہنسہ کے جنگلات میں آگ لگی تھی۔
مزید پڑھیں
آگ لگنے کی وجہ سے 7 سے 8 کلومیٹر تک جنگل جل کر راکھ ہوگیا، تاہم 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع نہ ہوسکے۔
آگ لگنے سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس وقت علاقہ جنگلی جانوروں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگا ہے۔
دوسری جانب جنگلات میں آگ لگنے سے قریبی آباد ی کو خطرہ درپیش ہے، جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور آلودگی سے سانس لینا محال ہے۔