صدر پاکستان نے مسلح افواج کے افسروں، جوانوں اور شہداء کو فوجی اعزازات سے نوازا

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آج ایوان صدر میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں پاک افواج میں خدمات انجام دینے والے افسروں، جوانوں اور شہدا کو فوجی اعزازات سے نوازا۔
پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مجموعی طور پر 49 افسروں اور جوانوں نے نشان امتیاز اور ہلال امتیاز جبکہ ستارہ بسالت کی کیٹگریز میں 4شہید فوجیوں کے اہلخانہ نے اعزازات حاصل کئے۔

صدر مملکت نے آپریشن ایریاز میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو ان کی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت سے نوازا۔ ایوارڈز شہداء کے ورثاء نے وصول کیے۔ ان میں جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں شہید ہونے والے میجر شجاعت حسین اور بلال خلیل۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں شہید ہونے والے کیپٹن فہیم عباس اور شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد وقاص شامل ہیں۔

صدرِمملکت نے ائیرمارشل چوہدری احسن رفیق، ائیرمارشل وقاص احمد سلہری، میجرجنرل خرم نثار، میجرجنرل قمرالنساء چودھری کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میجر جنرل عرفان علی مرزا، میجر جنرل محمد رفیق ظفر، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال، ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد، ریئر ایڈمرل سلمان الیاس، ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر، میجر جنرل سید خرم شہزاد، میجر جنرل بلال عمیر، میجر جنرل محمد وسیم، میجر جنرل محمد سہیل امین، میجر جنرل عریق الرحمان سلہریا، میجر جنرل محمد علیم، ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ، میجر جنرل محمد اویس دستگیر، میجرجنرل احمد شریف چودھری، ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی، میجرجنرل عمر احمد بخاری، میجر جنرل عنایت حسین، میجر جنرل کمال اظفر، میجر جنرل محمد عامر نجم، میجر جنرل عادل یامین، میجر جنرل فہیم عامر، میجر جنرل شاہد منظور، میجر جنرل محمد کاشف آزاد، میجر جنرل تبسم حبیب، جنرل کامران احمد ستی، میجر جنرل عادل رحمانی، میجر جنرل محمد حسن خٹک، میجر جنرل محمد شجاع انور، میجر جنرل ماجد جہانگیر، میجر جنرل اظہر وقاص، میجر جنرل آصف محمود گورایہ، میجر جنرل عاکف اقبال، میجر جنرل راشد محمود، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل دلاور خان، میجر جنرل عبدالمعید، ریئر ایڈمرل محمد سلیم، ائیر وائس مارشل شمس الحق، میجر جنرل چودھری محمد قمر الحق نور اور ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات سے نوازا۔

دوست ممالک کی 2غیر ملکی شخصیات نے بھی اعزازات حاصل کئے۔

پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے شاندار خدمات پر بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر شیخ محمد بن سلمان الخلیفہ کو نشان امتیاز (ملٹری) اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشی میجر جنرل (پائلٹ) اسٹاف عواد بن عبداللہ الزہرانی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp