پاکستان پوسٹ نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مخصوص دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایت پر پاکستان پوسٹ نے اپنے آپریشنز میں نمایاں توسیع کرتے ہوئے اپنے منتخب دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے. جس کے بعد آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے 85 جنرل پوسٹ آفسز اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے، عوام اتوار کے روز بھی یوٹیلٹی بلز پوسٹ آفسز میں جمع کروا سکیں گے۔
یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کی سہولت کے ساتھ ساتھ پاکستان پوسٹ کے منتخب آفسز میں اتوار کو پیش کی جانے والی خدمات میں فوری میل، ملکی اور بین الاقوامی رجسٹرڈ خطوط، VP خطوط، بین الاقوامی ایکسپریس میل سروس اور منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے کی خدمات شامل ہوں گی۔
یہ خدمات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک میسر ہوں گی۔
محکمہ مواصلات کے مطابق اگر یہ اقدام کامیاب ثابت ہوتا ہے تو ملک بھر کے دیگر اہم ڈاک خانے بھی اتوار کے روز کھلے رکھے جائیں گے۔