صحافی عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روک دیا گیا

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافی عمران ریاض خان کو حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا سفر کرنے سے روک لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران ریاض خان ایئرپورٹ پر موجود ہیں جہاں وہ عملے کے ایک رکن سے اس حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

ایئرپورٹ اسٹاف آفیسشل عمران ریاض خان کو دستاویزات چیک کرتے ہوئے آگاہ کرتا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں اب بھی موجود ہے۔

عمران ریاض دستاویز ان سے لے کر پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں، ’انہوں نے کہا ہے کہ ان (عمران ریاض خان) کا نام نکال دیں ای سی ایل اور پی سی ایل میں سے۔‘

ایئرپورٹ آفیشل عمران ریاض سے کہتا ہے، ’اگر (لسٹ سے) نام نکالنے کا کہا گیا ہے تو پھر (نام) نکلا ہونا چاہیے، ورنہ ایک بار سفر کرنے کا اجازت نامہ ہونا چاہیے۔‘

اس پر عمران ریاض خان کہتے ہیں، ’اگر جج نے کہا ہے (نام) نکال دو تو ان کا نکال دینا چاہیے۔‘

ایئرپورٹ آفیشل انہیں بتاتے ہیں کہ (لسٹ) کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا اور انہیں کمپیوٹر اسکرین پر دکھانے لگ جاتے ہیں۔

واضح رہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے 29 مئی کو صحافی عمران ریاض خان کی حج کے لیے جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت  کی تھی اور عمران ریاض خان کو حج پر جانے کی اجازت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟