’مجھ میں یہ ٹیلنٹ نہیں ہے اور اس بات کا دکھ ہے‘ عمران ریاض کا وائرل ڈانس ویڈیوز پر تبصرہ

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینکر اور یو ٹیوبر عمران ریاض خان جو اپنی سیاسی ویڈیوز اور مقدمات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں آج کل ان کے ہمشکل کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، ویڈیوز میں ایک شخص کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو ہو بہو عمران ریاض خان کا ہمشکل لگتا ہے۔

حال ہی میں ایک صحافی نے عمران ریاض خان سے اِن ویڈیوز کی حقیقت سے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے ہنس کر جواب دیا کہ یہ ٹیلنٹ مجھ میں نہیں ہے۔

عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے بچپن میں شادیوں میں بڑی کوشش کی لیکن مجھ سے ڈانس ہوا ہی نہیں، مجھ میں یہ ٹیلنٹ ہی نہیں ہے اور مجھے اس بات کا دکھ بھی ہے’۔

 ان کا کہنا تھا کہ ‘اچھی بات ہے کہ مجھ ملتی جلتی شکل کا ایک آدمی ہے جو بڑا ٹیلنٹڈ ہے، اس کو دیکھ کر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں ہوں تو میں بڑا Appreciate کرتا ہوں اس کو’۔

عمران ریاض خان نے مزید کہا کہ ‘وہ تھوڑی سی اور محنت کرے تو بالکل میری طرح ہوجائے گا پھر مجھے بھی اسے دیکھ کر یہی لگے گا کہ وہ میں ہی ہوں’۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جناب جھکاؤ کی وجہ سے عمران ریاض خان کے ہمشکل کی یہ ویڈیوز ہر ایسے مواقع پر وائرل ہوتی ہیں جب عمران خان کو کسی مقدمے میں ریلیف ملتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں