کیا بابر اعظم نے اعظم خان کو گینڈا کہا؟

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے امریکا میں موجود ہے اور 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس میں مصروف ہے۔

قومی ٹیم نے اپنا پہلا پریکٹس سیشن اتوار کو ڈیلاس میں کیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کپتان بابر اعظم کو تنیقد کا سامنا ہے۔

وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم گراؤنڈ میں کھڑے اعظم خان کے بارے میں کوئی لفظ بولتے ہیں جس کے بارے میں صارفین تقسیم کا شکار ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ کپتان نے اعظم خان کو ’گینڈا‘ کہہ کر مخاطب کیا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ’گینڈا‘ نہیں بلکہ ’کینڈا‘ کہا ہے جو پنجابی زبان کا لفظ ہے۔

ماریہ نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چاچا اور چھوٹا ڈان کے بعد اس بار اعظم خان ہیں جنہیں بابر اعظم کی جانب سے نیا نام ملا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ کی اپنی قومی ٹیم کے کپتان ہی اعظم خان کو ’گینڈا‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو آپ مداحوں سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں؟

مگر دوسری طرف کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو اس غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے ’گینڈا‘ نہیں ’کینڈا‘ کہا ہے جو پنجابی کا لفظ ہے۔

مریم نامی صارف لکھتی ہیں کہ بابر اعظم نے کہا ہے کہ ’اس کا کندھا سیدھا نہیں ہوا‘ اور انہوں نے اعظم خان کو گینڈا کہہ کر مخاطب نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابی بولنے یا سمجھنے والے سمجھتے ہیں کہ اسے ’کینڈا‘ کندھے کو کہتے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ’تیرا کینڈا نہیں سیدھا ہوا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی پنجابی سے پوچھیں کہ اس کا اصل مطلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہا تھا جس پر سعود شکیل کا کہنا تھا کہ یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں۔

افتخار احمد کو چاچا کہنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ افتخار احمد کو چاچا کہنے پر شرمندگی ہوتی ہے کیونکہ اس کے بعد ان کو سب ہی چاچا کہنے لگے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp