ٹوئٹر پر فیس بک اور انسٹاگرام کے لنک پوسٹ کرنے پر پابندی

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹوئٹرنےفیس بک،انسٹاگرام سمیت دیگرسوشل میڈیاسائٹس کےلنک پوسٹ کرنےپرپابندی لگانےکااعلان کردیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے پلیٹ فارم پر دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگادی۔ انتظامیہ کے مطابق جو اکاؤنٹس صارفین کومتبادل پلیٹفارم کی ہدایت کریں گے انہیں معطل کردیا جائے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پرپابندی کے باوجود ٹوئٹرپراشتہارات کی اجازت ہوگی۔اب ٹوئٹر کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹفارم کی فری پروموشن کی اجازت نہیں دےگا۔

انتظامیہ کے مطابق کمپنی ایساموادحذف کردےگی جو فیس بک،انسٹاگرام اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمزکےاکاونٹس سےجڑاہوگا۔پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹفارم لنکڈان اورٹک ٹاک کا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹوئٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسےتمام اکاونٹس کومعطل کردیاجائے گاجودیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمزکےمواد کی پروموشن کریں گے۔صارفین کودیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس سے کراس پوسٹنگ کی اجازت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp