ڈرل انسٹرکٹر کا زیرِ تربیت پولیس اہلکار کو تھپٹر، ویڈیو وائرل

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ڈرل انسٹرکٹر کی زیرِ تربیت اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ایسا عمل کرنے پر کورس کرنے والے دیگر اہلکارں نے کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔

پولیس اہلکار کی اس حرکت پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانا جنگل کا قانون ہے۔

ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدسلوکی بھی تربیت کا حصہ ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ اہلکار میدان عمل میں نکلتے ہیں تو ہر طرح کی بدسلوکی کا بدلہ شہریوں سے لیتے ہیں۔ شہریوں کی اکثریت صرف بدتر رویے سے نالاں ہے ورنہ محکمہ تو بنا ہی عوام سے ہے اور عوام کے لیے ہے۔

فرمان اللہ نامی صارف ڈرل انسٹرکٹر پر تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جو ادارہ اپنے اہلکاروں کی عزت کرنا نہیں جانتا وہ عوام کو کیا عزت دے گا۔

ایک صارف نے کہا کہ پنجاب کے بعد اسلام آباد پولیس کو تربیت کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے مزید لکھا کہ عمر کا زیادہ حصہ سروس میں گزارنے کے باوجود جب ڈرل انسٹرکٹر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا توعوام دوست کیا خاک ہوگی یہ پولیس۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کرکے لائن کلوز کردیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر کوئی غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp