اے سی کا جادو، چوری بھول کر جائے واردات پر سوجانے والے چور کو پولیس نے جگایا

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں چوری کےمختلف واقعات کے بارے میں آپ نے یقینا سنا ہو گا لیکن بھارت میں ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جو سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

مزید پڑھیں

لکھنؤ پولیس کے مطابق ملزم نشے میں دھت تھا جب وہ گھر میں داخل ہوا تو اس نے ایئر کنڈیشنر چلا دیا اور اس کے بعد پھر کیا ہونا تھا یہ چور نیند کی وادیوں میں کھو گیا۔

مذکورہ گھر کے مالک اپنی پوسٹنگ کے باعث شہر سے باہر تھے، گھر کو خالی دیکھ کر ملزم نے داخلی دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوگیا۔ جب وہ ڈرائنگ روم میں پہنچا تو اسے ایئر کنڈیشنرنظر آیا جو اس نے آن کردیا۔ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے ملنے پر چور بڑے آرام سے سر کے نیچے تکیہ رکھ کر زمین پر سو گیا۔

مکان کا دروازہ کھلا دیکھ کر پڑوسی نے گھر کے مالک کو فون کیا جو اس وقت لکھنؤ میں موجود نہیں تھے جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے مذکورہ شخص کو بڑے مزے سے اے سی کی ہوا لیتے ہوئے سوتا پایا جو ہاتھ میں موبائل تھامے گہری نیند میں تھا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم گھر میں چوری کی نیت سے گھسا تھا لیکن ایئرکنڈیشنر دیکھ کر سو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے خاصی شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے اس کی آنکھ نہیں کھلی اور پڑوسی کی اطلاع پر ہم نے اسے گرفتار کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp