سائفر ایک حقیقت، فیصلے میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا تو بہتر ہوتا، بیرسٹر عقیل ملک

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ سائفر ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں کے معاملے پر فیصلے میں قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا تو بہتر ہوتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ قومی سلامتی کا معاملہ ایک حساس ایشو ہے، پی ٹی آئی نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور اس پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ آج کے فیصلے کے بعد ایک راستہ کھل گیا ہے کہ کل کوئی بھی اپنے ذاتی مقاصد کے لیے خفیہ دستاویزات کو پبلک کرسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فیصلے کو چیلنج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پراسیکیوشن نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک مخصوص جماعت کے حق میں فیصلہ آئے تو مٹھائیاں بانٹی جاتی ہیں جبکہ خلاف فیصلہ آنے پر ججوں پر وار بھی کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp