مالا کنڈ یونیورسٹی کے طالب علم کی حادثاتی موت، اسپیکر کی پرووسٹ اور چیف پراکٹر کو معطل کرنے کی رولنگ

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالاکنڈ یونیورسٹی کے طالب علم موسیٰ خان کو جامعہ کے سرکاری ہاسٹل سے نکالنے اور پھر ٹریفک حادثے میں موت پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے رولنگ دی ہے کہ پرووسٹ اور چیف پراکٹر کو معطل کیا جائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی سربراہی میں شروع ہوا تو حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مالاکنڈ یونیورسٹی میں طلبا کو رباب لانے پر معطل کرنے اور ہاسٹل سے نکالنے کے معاملے کو اسمبلی فلور پر اٹھایا۔

طالب علم موسیٰ خان کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دینے کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اراکین یک آواز نظر آئے۔

حکومتی رکن شفیع اللہ خان نے کہاکہ موسیٰ خان کو ہاسٹل میں لائیٹ موسیقی پر پرووسٹ نے رات کو نکالا جو باہر کمرہ ڈھونڈنے کے دوران سڑک حادثے کا شکار ہوا۔

انہوں نے کہاکہ موسیٰ خان شدید زخمی ہوا تاہم اسپتال میں اس کو آئی سی یو میں داخل نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ طالبعلم کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی نے کہاکہ حکومت انکوائری کرائے اور اس کا ٹائم فریم دے۔ جس کے جواب میں اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انکوائری نہیں کراتی تو ہاؤس کی اسپیشل کمیٹی بنائیں گے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ نے ہاؤس کو یقین دہانی کرائی کہ اسپتال کے آئی سی یو میں بیڈ نہ ملنے کی مکمل انکوئری کرائی جائے گی۔

سینیئر حکومتی رکن مشتاق غنی نے کہاکہ مالاکنڈ یونیورسٹی کے پرووسٹ اور چیف پراکٹر کو معطل کیا جائے، انہوں نے کیسے ایک طالب علم کو رات کے وقت ہاسٹل سے نکالا۔

اسپیکر کی آج ہی سینیڈیکیٹ کی میٹنگ بلانے کی ہدایت

اسپیکر بابر سلیم نے رولنگ دی کہ انکوائری تک پرووسٹ اور چیف پراکٹر کو معطل کیا جائے۔ اسپیکر نے کہاکہ مالاکنڈ سے پشاور تک بچے کو لایا گیا لیکن علاج نہیں ہوا اس میں جو جو ملوث ہیں ان کو معطل کرکے رپورٹ دی جائے۔

اسپیکر کی رولنگ پر وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے ایوان کو بتایا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کے لیے کمیٹی بنائی ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی ایکٹ کے تحت معطل یا برخاست کرنے کا اختیار سینڈیکیٹ کے پاس ہے، جس پر اسپیکر نے رولنگ دی کہ رات کو ہی سینڈیکیٹ کی میٹنگ بلائی جائے اور ان کو معطل کریں۔

طالب علم کی موت کے خلاف احتجاج

دوسری جانب موسیٰ خان کی موت کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا موقف تھا یونیورسٹی انتظامیہ نے رباب لانے پر بچوں کو کیمپس سے نکالا اور ہاسٹل کی رہائش معطل کی جس کی وجہ سے کمرے کی تلاش کے دوران ایک طالب علم ٹریفک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

انہوں نے کہاکہ رباب امن کی نشانی ہے، اس پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔

حالات کشیدہ، یونیورسٹی 3 روز کے لیے بند

اِدھر ساتھی طلبا کو یونیورسٹی میں رباب لانے پر معطل کرنے کے خلاف مالاکنڈ یونیورسٹی کے طلبا سراپا احتجاج بن گئے اور کشیدہ حالات کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کو 3 روز کے لیے بند کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق مالاکنڈ یونیورسٹی، ویمن سب کیمپس بٹ خیلہ اور ملحقہ اسکول و کالجز 3 سے 5 جون تک بند رہیں گے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈیمکس نے وائس چانسلر کی منظوری سے یونیورسٹی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جاری امتحانات کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں