دیوان فاروق موٹرز کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا اعلان ہے۔ دیوان فاروق موٹرز رواں برس اگست میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی طور پر پیداوار شروع کر دے گا۔

دیوان فاروق موٹرز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ وہ رواں برس اگست میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی طور پر پیداوار شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ دیوان فاروق موٹرز نے ایکو گرین موٹرز لمیٹیڈ (EGML) کے ساتھ الیکٹرک گاڑیHonri-VE کی تیاری کے لیے ٹول مینوفیکچرنگ معاہدہ کیا ہے۔

دیوان فاروق موٹرز کا ٹول مینوفیکچرنگ کا معاہدہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہے جہاں ایک کمپنی کسی پروڈکٹ کے لیے ڈیزائن اور میٹریل فراہم کرتی ہے جب کہ دوسری اس کی تیاری کرتی ہے۔ ایکو گرین موٹرز لمیٹیڈ، دیوان موٹرز کے لیے 200 کلومیٹر سے 300 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ Honri-VE تیار کرے گا جس کی پیداوار اگست 2024 میں شروع ہونے والی ہے۔

اس اعلان سے صرف ایک دن پہلے دیوان فاروق موٹرز نے انکشاف کیا کہ اس نے ’کِیا شہزور‘ کے نام سے مشہور کمرشل وہیکل کِیا شاہزور کی مقامی سطح پر پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اس گاڑی کے لیے رول آؤٹ اور لانچ کی تقریب 4 جون 2024 کو طے کی گئی ہے، جس میں ایک مضبوط پیشکش کے ساتھ تجارتی گاڑیوں کی مارکیٹ میں دیوان فاروق موٹرز دوبارہ داخل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری سے ملاقاتیں

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ

عمران خان کی ہدایت کے باوجود خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کیوں؟

جی میل صارفین کے لیے انتباہ: 18 کروڑ سے زائد پاس ورڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی