پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف  بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مہمان سفیر کو پنجاب حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور افرادی قوت کی فراہمی پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز شریف نے قطرکے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

پنجاب میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور  دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کی تعریف کرتے ہوئے پنجاب سے ماہر ورک فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp