خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن عدالت نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور نے مجرم کو سزا سناتےے ہوئے 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق مجرم نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش کوڑے دان میں پھینک دی تھی۔

مجرم احمد شہزاد کے خلاف لیاقت آباد تھانے میں 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp