مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مردہ قرار دی گئی ایک خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیبراسکا کی لنکاشائر کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر خاتون کو عملے نے مردہ قرار دے دیا تھا مگر ڈاکٹروں کو طلب نہیں کیا گیا۔ تاہم وہ 2 گھنٹے بعد زندہ پائی گئی ہیں۔

مقامی پولیس نے اس واقعے کو غیرمعمولی کیس قرار دیا ہے، جبکہ ڈپٹی چیف لنکا شائر کاؤنٹی شیرف بین ہوسکین نے کہاکہ 31 سال میں کبھی ایسا واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

یاد رہے کہ نرسنگ ہوم نے 3 جون کو خاتون کو مردہ قرار دیتے ہوئے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کردیا تھا۔

لاش کو جب مردہ خانے میں رکھا گیا تو عملے کے ایک فرد نے خاتون کو سانس لیتے ہوئے محسوس کیا جس کے فوری بعد ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

دوسری جانب نرسنگ ہوم کی انتظامیہ نے واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خاندان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور