سعودی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی: علاقائی قیادت کی تیاری اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2030 تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی فوجی اور شہری رہنماؤں کی تربیت کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بننے کی جانب گامزن ہے۔

ادارے کا مقصد مؤثر اور اختراعی تعلیمی پروگراموں کے ذریعے مملکت کے مفادات کو مضبوط بنانا ہے۔

یونیورسٹی کے اہداف میں اندرونی اور بیرونی سطح پر قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کی ترقی، قومی سلامتی اور دفاع کے میدان میں ماہرین کی تربیت، دفاعی امور میں تجزیات، قومی دفاع اور اسٹریٹیجک لیڈرشپ کے شعبے میں گریجویٹز کی پیداوار شامل ہے۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے اکیڈمک پروگرامز میں اسٹریٹیجک مطالعہ، نیشنل سیکیورٹی، انسانی وسائل، عمومی انتظامیہ، مستقبل کی منصوبہ بندی، جنگی مطالعہ اور اسٹریٹیجک قیادت، بین الاقوامی، اور جیو پالیٹکس تجزیہ شامل ہیں۔

یونیورسٹی مشترکہ آپریشنز منصوبہ بندی اور قومی سطح پر بحرانوں کے انتظام میں بھی کورسز فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp