افغانستان نے تاریخ رقم کردی،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ میں بھارت کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے جذباتی حریف افغانستان نے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کو 6 وکٹوں کے واضح مارجن سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کوئی مناسب اسکور کرنے میں ناکام رہی تھی اور اپنے حریف کو جیت کے لیے صرف 93 رنز کا ہی ہدف دے سکی تھی جسے افغانستان کی ٹیم نے بآسانی حاصل کرلیا جبکہ 13 گیندیں ابھی باقی تھیں۔

شارجہ میں کھیلے گئے اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاداب الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی طرف سے صائم ایوب اور محمد حارث اوپننگ کے لیے میدان میں آئے مگر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور اس کے بعد قومی ٹیم کے بیٹر میدان میں آتے اور واپس جاتے رہے۔

شاداب الیون کی بیٹنگ

قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد حارث کی صورت میں ہوا جو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد عبداللہ شفیق میدان میں آئے مگر افغان بولرز کے سامنے وہ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے۔

اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر ٹک کر نہ کھیل سکا اور طیب طاہر 9 بالز پر 16 اسکور کرکے میدان سے باہر چلے گئے جبکہ اعظم خان بھی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتانی کرنے والے شاداب خان بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 18 بالز پر محض 12 اسکور بنا کر چلتے بنے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی ،مجیب الرحمان،فضل الحق نے2،2کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا جبکہ عطااللہ،نوین الحق،راشد خان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

افغانستان کی بیٹنگ

جواب میں افغانستان کی بیٹنگ لائن بھی مشکلات کا شکار رہی مگر  ٹیم نے آسان ہدف 17 اعشاریہ 5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی 38 بالز پر 38 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے جبکہ رحمان اللہ نے 17 بالز پر 16 رنز  اور ابراہیم زردان نے 11 بالز پر9 اسکور کئے۔

گرین شرٹس  کی جانب سے احسان اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل