ویسٹرن سڈنی بگ بیش لیگ کلب ’سڈنی تھنڈر‘ اس ماہ مفت جنوبی ایشیائی تھیمڈ ثقافتی میلے کے ساتھ ایک جدید ٹیپ بال لیگ کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ جو 29جون سے سڈنی اولمپک پارک کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیے جانے والی ایونٹ میں مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور سڈنی تھنڈر کے نمائندے فواد احمد نے سڈنی اولمپک پارک میں منعقد ہونے ولے ایونٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ٹیپ بال گیمز، فوڈ وینڈرز، مہندی کی پینٹنگ اور فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ موجودہ تھنڈر اسٹار تنویر سنگھا اور فوبی لیچ فیلڈ کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی دکھائی دیں گے۔
فیسٹیول کے مہمان کامیڈین اور ایم سی ناظم حسین کی باتیں سن سکیں گے، بھنگڑا ڈانسرز اور ڈھول بجانے والوں کی پرفارمنسز کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں موجود ہوں گی۔ ثقافتی میلہ 30 جون کو صبح 12.30 بجے شروع ہونے والے کیریبین میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کرکٹ شائقین کے لیے تفریح کا بھی اہتمام کرے گا۔
سڈنی تھنڈر ٹیپ بال لیگ 26 اگست سے شروع ہوگی اور 6ہفتوں تک بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں کھیلی جائے گی۔ ٹیمیں یا افراد 29 جون کو ہونے والے ثقافتی میلے میں ٹورنامنٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
سڈنی تھنڈر کلچرل فیسٹیول
سڈنی تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپلینڈ نے کہا کہ کلب ثقافتی میلے اور ٹیپ بال لیگ میں ہر کسی کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہم ویسٹرن سڈنی کے لوگوں، شہر کی جنوبی ایشیائی کمیونٹیز اور یقیناً کرکٹ سینٹرل میں اپنے قابل قدر ارکان کا خیرمقدم کرنے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔