متنازع پوسٹ، عمر ایوب نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ مانگ لی

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مندرجات پوسٹ کیے جانے پر ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے جواب میں عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی کاپی مانگ لی ہے۔

عمران خان کی متنازعہ پوسٹ سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات کے ضمن میں جاری کردہ نوٹس کے معاملے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے اور عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمر ایوب خان کی جانب سے ایف آئی اے کے نوٹس کا تحریری جواب ڈاکٹر بابر اعوان کی وساطت سے بھیج دیا گیا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ان کے مؤکل عمر ایوب خان کو ایک ہتک آمیز نوٹس میں مبہم، مشکوک اور غیرقانونی سوالات پوچھے ہیں۔

’نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے جس پر حکومتِ پاکستان نے کمیشن قائم کیا، اس کمیشن نے 1972 میں عبوری جبکہ 1974 میں مکمل رپورٹ ریاست کو جمع کروائی جسے نہ تو مسترد کیا گیا نہ ہی اس کے مندرجات کی تردید کی گئی۔‘

عمر ایوب کے وکلا کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں جنرل یحییٰ خان اور ہتھیار ڈالنے والے جنرل امیر عبداللہ خان نیازی کے بیانات بھی قلمبند کرتے ہوئے انہیں رپورٹ کا حصہ بنایا، جو کابینہ ڈویژن میں موجود ہے۔

’ایف آئی اے نہ تو تاریخ دانوں پر مشتمل ایک محکمہ ہے نہ ہی سپریم کورٹ اور 2 ہائیکورٹس سے بالا تر کوئی ادارہ ہے، ایف آئی اے کے اس نوٹس کا واحد مقصد ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد عمران خان اور ان کی جماعت کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔‘

عمرایوب خان کے وکلا نے ایف آئی اے حکام سے جواب کی تیاری کے لیے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرنے کا تقاضا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر ایوب اپنے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے اس نوٹس کے ذریعے کیے جانے والے پروپیگنڈے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے سمیت اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا حق بھی استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟